اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مزید 600 روپے کا اضافہ ہو گیا۔
آل پاکستان صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں میں فی تولہ سونا 600 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 52 ہزار 900 روپے کا ہو گیا۔ اسی طرح 10 گرام سونا 514 روپے مہنگا ہونے کے بعد 10 گرام کی قیمت 3 لاکھ 2 ہزار 554 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 6 ڈالر اضافے سے 3345 ڈالر ہو گئی۔
واضح رہے گزشتہ روز مقامی مارکیٹ میں سونا 6 ہزار 100 روپے سستا اور عالمی مارکیٹ میں فی اونس قیمت میں 61 ڈالر کی غیر معمولی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔
مزید پڑھیں: زمین سے سونا لیک ہونے لگا، سائنسدان چکرا گئے