کراچی(روشن پاکستان نیوز) پاکستان کی نجی ایئر لائن “ائیر کراچی” کو پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (PCAA) کی جانب سے ریگولر پبلک ٹرانسپورٹ (RPT) لائسنس جاری کر دیا گیا ہے، جس کے بعد کمپنی کو ملک کے اندر اور بین الاقوامی سطح پر شیڈول پروازیں چلانے کی اجازت حاصل ہو گئی ہے۔
ائیر کراچی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ لائسنس کمپنی کی ایک اہم کامیابی ہے اور یہ قومی ہوا بازی کے شعبے میں ایک مثبت پیش رفت ہے۔ کمپنی جلد ہی اپنے فضائی بیڑے اور روٹس کے بارے میں تفصیلات کا اعلان کرے گی۔
ترجمان پی سی اے اے کے مطابق آر پی ٹی لائسنس جاری کرنے سے قبل تمام تکنیکی اور قانونی تقاضے مکمل کیے گئے۔ لائسنس ملنے کے بعد اب ائر کراچی اپنی تجارتی پروازوں کا آغاز متعلقہ اجازت نامے حاصل کرنے کے بعد کر سکے گی۔
مزید پڑھیں: کراچی ایئرپورٹ کے رن وے 07L/25R کی تعمیر و بحالی کا منصوبہ شروع
یاد رہے کہ آر پی ٹی لائسنس کا اجرا کسی بھی ایئر لائن کے لیے ایک بنیادی سنگِ میل ہوتا ہے، جو اسے باقاعدہ مسافروں کو سروس فراہم کرنے کا اختیار دیتا ہے۔