اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ، انڈیکس تاریخ کی بلند ترین ایک لاکھ ، 22 ہزار کی سطح پر پہنچ گیا۔
جمعرات کو بھی اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی دیکھی گئی ، کاروبار شروع ہوتے ہی 100 انڈیکس میں 482 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس نے ایک لاکھ ، 22 ہزار 281 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان رہا تھا ، بدھ کو کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ ، 21 ہزار 799 کی سطح پر بند ہوا تھا۔
مزید پڑھیں: یوکرینی ایف 16 مار گرانے والے روسی فوجیوں پر لاکھوں ڈالر نچھاور