ایئرسیال نے دبئی کیلئے پروازوں کا آغاز کر دیا

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) — ایئرسیال نے آج سے دبئی کے لیے اپنی پروازوں کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔ ایئرلائن کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر اسلام آباد سے دبئی کے لیے پروازیں چلائی جائیں گی، جبکہ لاہور سے ہفتے میں دو دن پروازیں روانہ ہوں گی۔

ایئرسیال کے ترجمان کے مطابق نئی پروازوں کا مقصد مسافروں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنا اور متحدہ عرب امارات جانے والے مسافروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو مدنظر رکھنا ہے۔

مزید پڑھیں: بھارتی ریاست گجرات میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، حادثے میں پائلٹ ہلاک

ایئرسیال کی اس توسیع سے نہ صرف مسافروں کو سہولت ملے گی بلکہ پاکستان اور دبئی کے درمیان تجارتی اور سماجی روابط کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔

مزید خبریں