اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ICCI) میں ممبرشپ فیس میں اضافے کا تنازع بالآخر قانونی فیصلہ کی صورت میں انجام کو پہنچا۔ عدالت نے چیمبر کی جانب سے کیے گئے اضافے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے تمام ممبران کو اضافی وصول کی گئی رقوم واپس کرنے کا حکم دے دیا ہے۔یہ کیس صدر ڈیموکریٹس گروپ اور ABATA گروپ کے سربراہ، سید ندیم منصور نے دائر کیا تھا، جنہوں نے فیس میں اضافے کو چیلنج کرتے ہوئے مقف اختیار کیا تھا کہ یہ اقدام بغیر مشاورت اور خلاف ضابطہ کیا گیا تھا۔ ان خیالات کا اظہارسید ندیم منصور صدر ڈیموکریٹ گروپ صدر ABATA گروپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر کاظم خان کی طرف دیے گیے عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔
جس میں ممبران کے علاوہ تاجروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ انہوںنے کہا کہ یہ لوگ مجھے ادارے سے نکالنے کی کوشش میں تھے، لیکن خود ہی اپنے بنائے ہوئے جال میں پھنس گئے۔ ممبر فانڈر گروپ نے معزز ممبران کی شرافت سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کی، مگر ڈیموکریٹس گروپ نے ان کے ہر حملے کو روک کر ثابت کیا کہ حق کی جیت ہوتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کونسل کو فوری طور پر ادارے کی بہتری کے لیے مثر اقدامات کرنے چاہئیں، خاص طور پر ان افراد کے خلاف جنہوں نے نوسربازی سے ادارے کا وقار متاثر کیا ہے۔ندیم منصور نے مطالبہ کیا کہ موجودہ صدر اور سیکریٹری کو فوری طور پر فارغ کیا جائے اور تمام ممبران کو ان کی رقم واپس کی جائے، بصورت دیگر وہ معاملہ ہائیکورٹ لے جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔انہوں نے ایگزیکٹو ممبران کو خبردار کیا کہ وہ اب کسی جعلی حلف نامے یا غلط بیانی کا سہارا نہ لیں۔ مزید تفصیلات کے لیے انہوں نے ویڈیو پیغام جاری کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔یہ فیصلہ ICCI کے ممبران کے لیے ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، اور اس سے ادارے میں شفافیت اور احتساب کے مطالبات کو مزید تقویت ملی ہے۔