منگل,  22 اپریل 2025ء
ایف ای ڈی کا خاتمہ کوش آئند، پراپرٹی سیکٹر میں بہتری آئے گی ، راجہ سجاد حسین

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)نیو ایئرپورٹ سٹی کے چیئرمین راجہ سجاد حسین نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کا خاتمہ احسن اقدام ہے جس سے نہ صرف پراپرٹی کی خرید فروخت میں بہتری آنے سے رئیل اسٹیٹ کے کاروبار کو فروغ حاصل ہوگا بلکہ اس سے حکومت کی آمدنی میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوگا،حکومت ملک میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ اور معاشی استحکام کیلئے درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے۔اس سلسلے میں ٹاسک فورس کی دیگر تجاویز پر بھی عمل کرنے کی ضرورت ہے، نیو ایئرپورٹ سٹی کے چیئرمین راجہ سجاد حسین نے ان خیالات کا اظہار میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، راجہ سجاد حسین کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی طرف سے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے خاتمے کا خیر مقدم کرتے ہیں،ایف ای ڈی کے خاتمے سے پراپرٹی کی خرید و فروخت میں بہتری آئے گی ،وزیر اعظم کی ٹاسک فورس برائے ہاؤسنگ کی سفارشات کے بعد سامنے آنے والے اس فیصلے سے نہ صرف ملک میں رئیل اسٹیٹ کے بزنس کو فروغ حاصل ہوگا اور اس مثبت فیصلے کے بعد نہ صرف رجسٹریشن کے عمل میں آسانی کے ساتھ صوبائی حکومتوں کو جائیداد کی مد میں موصول ہونے والے ٹیکسز اور اسٹامپ پیپر ڈیوٹی سےہونے والی آمدنی میں اضافہ ہوگا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ملک میں معاشی سرگرمیوں کو بھی فروغ حاصل ہوگا،اجہ سجاد کا کہنا تھا کہ حکومت ملک میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ اور معاشی استحکام کے لئے درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے اس ضمن میں ہم حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرنے کو تیار ہیں حال ہی میں اوور سیز کنونشن میں اوور سیز نے غیر معمولی دلچسپی کا مظاہرہ کیا ہے اب ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ملک میں سرمایہ کاری لانے کے لئے بہتر سے بہتر پالیسیاں عمل میں لائے اور ضرورت ا س امر کی ہے کہ حکومت اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ملک میں سرمایہ کاری لانے کے لئے بہتر سے بہتر پالیسیاں عمل میں لائے تاکہ ملکی معیشت جلد از جلد اپنے پاؤں پر کھڑی ہو سکے۔

مزید خبریں