بدھ,  16 اپریل 2025ء
عوام کو بڑا جھٹکا ، پٹرولیم لیوی میں 8.02 فیصد اضافہ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) عوام کو ایک اور جھٹکا ، حکومت نے ملکی تاریخ کا سب سے زیادہ پٹرولیم لیوی کا بوجھ عوام پر ڈال دیا۔

پیٹرولیم لیوی میں 8 روپے 2 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا، جس کا اطلاق آج سے ہو گا، حکومت پیٹرول اور ڈیزل پر 70 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی وصول کر رہی تھی، نوٹیفکیشن کے بعد پٹرول پر لیوی 78 روپے 2 پیسے فی لٹر ہو گئی۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے کی تجویز بھیج دی گئی

ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی 77 روپے ایک پیسے، مٹی کے تیل پر پٹرولیم لیوی 7 روپے 99 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل پر پیٹرولیم لیوی میں7 روپے 62 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے پیٹرولیم قیمتیں برقرار رکھ کر لیوی کی شرح میں ایڈجسٹ کر دیں، لیوی میں اضافہ صدارتی آرڈیننس کے ذریعے کیا گیا، صدر مملکت کی جانب سے پٹرولیم لیوی آرڈنینس میں ترمیم کی گئی۔

مزید خبریں