اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغازہوگیا جہاں اتار چڑھائو جاری ہے، ڈاؤ جونز میں 257 پوائنٹس کی کمی ہوئی،نیس ڈیک انڈیکس 0.5 فیصد سے اوپررہا،ایس اینڈ پی 500 انڈیکس میں 0.35 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
مزید پڑھیں: انور پرویز: ایک عظیم کاروباری شخصیت اور فلاحی کاموں میں قائد
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا دن بھرمندی کے بعد اختتام ہوا،100انڈیکس 1379پوائنٹس گراوٹ سے 1لاکھ 14ہزار153 پوائنٹس پربند ہوا،انڈیکس میں آج کم ترین سطح 1لاکھ 12ہزار891 پوائنٹس ریکارڈکی گئی۔