جمعرات,  17 اپریل 2025ء
سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار روپے کا اضافہ

کراچی(روشن پاکستان نیوز) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار روپے کا اضافہ ہو گیا۔

صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت اضافے کے بعد 3 لاکھ 21 ہزار روپے کا ہو گیا۔ سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار روپے کا اضافہ ہوا۔

10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 572 روپے کا اضافہ ہوا۔ جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 75 ہزار 205 روپے ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: تعلیم کے شعبے میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے ساڑھے 16 ہزار افراد کو امارت کے گولڈن ویزے جاری

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد 2 ہزار روپے کی کمی ہوئی تھی۔ تاہم آج پھر سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا۔

سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 25 ہزار 500 روپے تک پہنچنے کے بعد پھر کمی ہوئی۔ اور 3 لاکھ 18 ہزار روپے تک پہنچ گیا تھا۔

مزید خبریں