جمعه,  14 نومبر 2025ء
عوام کومہنگائی کا اور جھٹکا دینے کی تیاری ،بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) عوام کو بجلی کا ایک اور جھٹکا دینے کی تیاری، ایک ماہ کیلئے بجلی 7 روپے 13 پیسے فی یونٹ تک مہنگی ہونے کا امکان ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سی پی پی اے نے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی ،بجلی کی قیمت میں اضافہ ماہ جنوری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے ، نیپرا اتھارٹی سی پی پی اے درخواست پر 23 فروری کو سماعت کرے گی۔

سی پی پی اے کی درخواست میں کہا گیا ہےکہ جنوری میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو 7 ارب 93کروڑ یونٹ بجلی فروخت کی گئی ہے۔سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر نیپرا 23 فروری کو سماعت کرے گی اور اتھارٹی سے منظوری کی صورت میں صارفین پر 66 ارب 77 کروڑ روپے تک کا اضافی بوجھ پڑ سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: بجلی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر سے بڑے اضافے کی درخواست جمع ،کتنا اضافہ ؟ دیکھیں

درخواست منظوری کی صورت میں کے الیکٹرک صارفین پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔

مزید خبریں