شمالی وزیرستان(روشن پاکستان نیوز) تیل و گیس کی پیداوار کے شعبے سے اچھی خبر ، ماڑی انرجیز نے شمالی وزیرستان کے سپین وام 1 کنویں کی لوکہارٹ فارمیشن میں تیل اور گیس کا نیا ذخیرہ دریافت کر لیا۔
ماڑی انرجیز کے اعلامیے میں بتایا گیا ہےکہ نئی دریافت سے یومیہ 7 کروڑ 3 لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہو گی جبکہ نئی دریافت سے یومیہ 310 بیرل خام تیل بھی حاصل ہو گا۔
ماڑی انرجیز نے اس دریافت کو پاکستان میں تیل و گیس کے حوالے سے حوصلہ افزا قرار دیا ہے ،ماڑی انرجیز کے چیئرمین نے تعاون کرنے پر سکیورٹی فورسز، وفاقی و صوبائی حکومتوں اور وزارتِ پیٹرولیم کا شکریہ ادا کیا۔
مزید پڑھیں: شمالی وزیرستان میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت