اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) لوہے اور اسٹیل کی ملکی درآمدات میں فروری 2025 کے دوران 50.78 فیصد اضافہ ہو گیا ہے۔
ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق اس دوران درآمدات کی مالیت 57.9 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے، گزشتہ سال فروری 2024 میں لوہے اور اسٹیل کی درآمدات کا حجم 38.4 ارب روپے رہا تھا۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد میں موٹرسائیکل پنکچر گینگ کا انکشاف، نوجوانوں کی درخواست پر فوری کارروائی کی اپیل
فروری 2024 کے مقابلہ میں فروری 2025 کے دوران لوہے اور اسٹیل کی قومی درآمدات میں 19.5 ارب روپے یعنی 50.78 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔