اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) حکومت کی جانب سے عوام کیلئے چینی سستی کرنے کے باوجود مہنگے داموں فروخت جاری ہے۔
حکومتی اقدامات کے بعد ایک روز میں فی کلو چینی 9 روپے سستی ہو گئی، چیئرمین کراچی ہول سیلر گروسرز ایسوسی ایشن عبد الرؤف ابراہیم کا کہنا ہے کہ جوڑیا بازار ہول سیل مارکیٹ میں فی کلو چینی 168 روپے سے کم ہوکر 159 روپے ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں: خراج تحسین: سجادہ نشین بری امام سرکار کی جانب سے ریاستی اداروں اور اسلام آباد انتظامیہ کا شکریہ
دوسری جانب ریٹیل مارکیٹ میں فی کلو چینی 170 سے 180 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے۔وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین نے دعویٰ کیا تھا کہ ملک میں چینی 163 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔
حکومت کی جانب سے عوام کیلئے چینی سستی کرنے کے باوجود مہنگے داموں فروخت جاری ہے، کوئٹہ میں چینی بدستور 175 سے 180 روپے اور کراچی میں 170 روپے کلو میں فروخت کی جا رہی ہے۔