اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) ملک بھر میں چینی کی فی کلو قیمت میں کمی نہ ہو سکی۔ چینی 180 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگی۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چینی 180 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔ جبکہ لاہور میں بھی چینی کی فی کلو قیمت 180 روپے تک پہنچ چکی ہے۔
کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن کے مطابق لاہور میں چینی کا 50 کلو کا بیگ 8 ہزار 200 روپے کا مل رہا ہے۔ اور شوگر ملز کی جانب سے ہی چینی کی سپلائی مہنگی ہے۔
دکاندار کا کہنا ہے کہ اکبری منڈی سے 50 کلو کا تھیلا8 ہزار 450 روپے کا مل رہا ہے۔
راولپنڈی میں چینی کی ہول سیل فی کلو قیمت 170 روپے ہو گئی ہے۔ اور چینی کی ریٹیل قیمت 175 روپے فی کلو ہے۔ پشاور میں چینی 170 روپے فی کلو مل رہے ہے جبکہ چینی کی 50 کلو کی بوری کی قیمت 8 ہزار 200 روپے ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حافظ آباد: غیر قانونی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بڑی کاروائی، 880 بوری چینی اور 1100 کارٹن گھی قبضے میں
فیصل آباد میں بھی چینی 170 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہو رہی ہے۔ اور تھوک میں چینی کے 50 کلو تھیلےکی قیمت 8 ہزار 300 روپے ہے۔
کراچی میں چینی ریٹیل سطح پر 155 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔ اور گوجرانوالہ میں چینی کی فی کلو قیمت 165 روپے ہو گئی ہے۔ گوجرانوالہ میں 50 کلو چینی کا تھیلا 8 ہزار 150 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
گوجرانوالہ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چینی کی قیمت کو کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔