اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) ملکی تاریخ میں سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
سونے کے نرخ میں آج 1800 روپے فی تولہ کا اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 3 لاکھ 20 ہزار 800 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
دس گرام سونا 1543 روپے مہنگا ہوا جس کے بعد دس گرام سونے کے نرخ 2 لاکھ 75 ہزار 34 روپے ہو گئے۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں 12 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد سونا 3050 ڈالر فی اونس ہو گیا۔
مزید پڑھیں: سونا مزید 1650روپےمہنگا،فی تولہ3لاکھ 19ہزارکا ہوگیا