سونا مزید 1650روپےمہنگا،فی تولہ3لاکھ 19ہزارکا ہوگیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 1650 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق  فی تولہ سونا 1650روپےمہنگا ہوکر3لاکھ 19ہزارکی نئی تاریخی بلندی پرپہنچ گیا ہے،10گرام سونا 1415روپےاضافےسے2لاکھ 73ہزار491روپےکا ہوگیا۔

2024 میں سونا کتنا مہنگا ہوا؟

سونے کی قیمت میں سال 2024 کے دوران 23.9 فیصد اضافہ ہوا، اس دوران مقامی مارکیٹوں میں فی تولہ سونا کی قیمت 52ہزار 600 روپے بڑھ گئی ، دوسری جانب اس دوران 2024 میں بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 25.5 فیصد اضافہ ہوا۔

سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 2023 کے خاتمہ پر سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 20ہزار روپے ریکارڈکی گئی تھی تاہم 2024 کے اختتام پر مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 72 ہزار 600 روپے فی تولہ رہی ہے۔ اس طرح گزشتہ سا ل کے دوران مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 52ہزار 600 روپے یعنی 23.9 فیصد کا اضافہ ریکارڈکیاگیا ہے۔

مزید پڑھیں: سونا چھپانے کے طریقے یوٹیوب سے سیکھے، 14 کلو سونا اسمگل کرنیوالی بھارتی اداکارہ کا انکشاف

رپورٹ کے مطابق 2023 کے اختتام پر فی اونس سونے کی قیمت 2ہزار 82 ڈالر تھی جبکہ سال 2024 کے خاتمہ پر بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 532 ڈالر یعنی 25.5 فیصد کے اضافہ سے 2614 ڈالر فی اونس تک بڑھ گئی۔

مزید خبریں