جمعه,  21 مارچ 2025ء
“رائل ریپچی او ٹی ٹی کا دبئی میں شاندار آغاز، 50 ملین درہم کی سرمایہ کاری حاصل”

دبئی (روشن پاکستان نیوز ) — دبئی میں معروف تفریحی کمپنی رائل ریپچی انٹرٹینمنٹ نے اپنے جدید او ٹی ٹی (اوور دی ٹاپ) اسٹریمنگ پلیٹ فارم “رائل ریپچی” کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔ یہ کمپنی دبئی کے ڈیپارٹمنٹ آف اکنامک ڈیولپمنٹ (DED) میں “رائل ریپچی ویژوئل ریکارڈڈ میڈیا ڈسٹری بیوشن ایل ایل سی” کے نام سے رجسٹرڈ ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں لوگ ٹیم کے ہارنے کا انتظار کرتے ہیں تاکہ تنقید کر سکیں، حارث رؤف

افتتاحی مرحلے میں یہ پلیٹ فارم متحدہ عرب امارات، پاکستان اور بھارت میں دستیاب ہوگا، جبکہ آئندہ مرحلے میں اس کا دائرہ بنگلہ دیش، نیپال اور سری لنکا سمیت دیگر ایشیائی ممالک تک پھیلایا جائے گا۔ اس کے بعد پلیٹ فارم کی توسیع سعودی عرب، قطر، بحرین اور کویت جیسے مشرق وسطیٰ کے اہم ممالک تک کی جائے گی۔

رائل ریپچی نے تین سبسکرپشن پلانز متعارف کرائے ہیں:

سلور پلان: 5 درہم ماہانہ

گولڈ پلان: 15 درہم ماہانہ

پلاٹینم پلان: 45 درہم ماہانہ

صارفین کو فلمیں، ڈرامے، ویب سیریز، ڈاکیومنٹریز اور خصوصی اوریجنل مواد تک رسائی حاصل ہوگی۔ اس پلیٹ فارم میں جدید مصنوعی ذہانت (AI) ٹیکنالوجی کے ذریعے ہر صارف کو اس کی دلچسپی کے مطابق مواد تجویز کیا جائے گا، ساتھ ہی تیز رفتار اسٹریمنگ اور آف لائن ڈاؤن لوڈ کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔

تقریب کے دوران بانی اور منیجنگ ڈائریکٹر دھرم گپتا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا:

“رائل ریپچی کا مقصد صرف تفریح فراہم کرنا نہیں بلکہ دنیا بھر کے نوجوان ٹیلنٹ کو متعارف کرانا بھی ہے۔ ہم عالمی معیار کا ڈیجیٹل مواد کم قیمت میں فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔”

رائل ریپچی کو اپنی توسیعی منصوبہ بندی کے لیے متحدہ عرب امارات کی معروف سرمایہ کاری فرم “رائل کٹ انویسٹمنٹ” کی جانب سے 50 ملین درہم کی بھاری سرمایہ کاری حاصل ہوئی ہے۔ اس موقع پر رائل کٹ انویسٹمنٹ کے چیئرمین، عزت مآب حمید محمد علی راشد الکلبانی کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا گیا۔

رائل ریپچی مکمل طور پر خاندانی تفریح اور ثقافتی اقدار پر مبنی مواد فراہم کرنے پر توجہ دے گا، جس میں تفریحی شوز، موسیقی، ویب سیریز اور ڈاکیومنٹریز شامل ہوں گی۔ کمپنی کا ہدف ہے کہ سال 2025 کے اختتام تک 100 نئے گانے ریلیز کیے جائیں، تاکہ نوجوان اور ابھرتے فنکاروں کو زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کیے جا سکیں۔

مزید خبریں