جمعه,  14 مارچ 2025ء
ملکی زرمبادلہ ذخائر کے تازہ اعداد و شمار جاری، کتنا اضافہ ہوا؟ جانیئے

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کے تازہ اعداد و شمار جاری کردیے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق  ملکی زرمبادلہ ذخائر میں7 مارچ کے کاروباری ہفتے میں 5.51 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر 7 مارچ تک 15.928 ارب ڈالر رہے۔

مرکزی بینک کی جاری رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک کے اپنے ذخائر 15.16 کروڑ ڈالر کم ہوکر 11.097 ارب ڈالر رہے۔

کمرشل بینکوں کے ذخائر 20.67 کروڑ ڈالر اضافے سے 4.831 ارب ڈالر رہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان، ڈالر کی قدر میں اضافہ

مزید خبریں