جمعرات,  06 مارچ 2025ء
سونے کی قیمت 3 لاکھ 4 ہزار روپے تولہ ہو گئی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) سونا سستا ہو گیا، سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی ہو گئی۔

سونے کے فی تولہ نرخ میں تین ہزار روپے کی کمی ہو گئی، سونا فی تولہ 3 لاکھ 4 ہزار روپے کا ہو گیا۔ گزشتہ روز سونے کے ریٹ میں 700 کا اضافہ ہوا تھا۔

مزید پڑھیں: سونا 4 ہزار 800 روپے مہنگا ، قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

دس گرام سونے کے نرخ میں 2571 روپے کمی سے دس گرام سونا 2 لاکھ 60 ہزار 630 روپے کی سطح پرآ گیا۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں 28 ڈالر کمی ہونے سے فی اونس سونا 2893 ڈالر کا ہو گیا۔

مزید خبریں