جمعه,  28 فروری 2025ء
پیٹرول 50پیسے،ڈیزل 5روپے31پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وفاقی حکومت نے اگلے 15 دنوں کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کااعلان کیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 50پیسے کی کمی کر دی گئی،پیٹرول کی نئی قیمت 255روپے63پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 5روپے31پیسے کی کمی کی گئی،ڈیزل کی نئی قیمت میں 258روپے64پیسے فی لیٹر مقررکردی گئی۔

اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 53 پیسے کی کمی کی گئی،مٹی کے تیل کی نئی قیمت 168 روپے 12 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

مزید پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی! مہنگائی سے تنگ عوام کو حکومت نے خوشخبری سنادی

لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے 47 پیسے کی کمی کر دی گئی،لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت153روپے34پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

مزید خبریں