جمعه,  28 فروری 2025ء
اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 2 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 2 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہو گیا۔

اسٹیٹ بینک نے 21 فروری 2025 کو ختم ہونے والے ہفتے کے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کے اعداد و شمار جاری کردیے ہیں۔

 مزید پڑھیں: 

سرین ایئر کا ایئربس A320 کراچی سے اسلام آباد پرواز ER502 پر روانہ

اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر 2 کروڑ دس لاکھ ڈالر مالیت اضافے کے بعد 15 ارب 92 کروڑ 57 لاکھ ڈالرز کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

مرکزی بینک کے ذخائر 11 ارب 22 کروڑ 24 لاکھ ڈالر کی سطح پر ہیں جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 4 ارب 70 کروڑ 33 لاکھ ڈالر کے ذخائرریکارڈ کئے گئے ہیں۔

مزید خبریں