اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان کیلئے 40 ارب ڈالر کے معاشی ترقیاتی فریم ورک پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کیلئے عالمی بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز پر مشتمل وفد اسلام آباد پہنچ گیا۔
بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کی وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقاتیں شیڈول ہیں، اس کے علاوہ وفد وزیر برائے اقتصادی امور ڈویژن، وزیر منصوبہ بندی اور وزیر توانائی سے بھی ملاقات کرے گا۔
مزید پڑھیں: عمران خان کا 26 ویں آئینی ترمیم کے دن غائب ارکان اسمبلی سے متعلق بڑا فیصلہ
وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق اس دورے کے دوران عالمی بینک اور پاکستان کے درمیان 40 ارب ڈالرز کی فنڈنگ کے لیے مؤثر عملدرآمد پر بات ہو گی۔
حکام نے مزید بتایا کہ وفد ترقیاتی اقدامات کا جائزہ لے گا ، حکمت عملی کیلئے وفد صوبوں سے بھی مشاورت کرے گا ، وفد خیبرپ ختونخوا ، سندھ اور پنجاب اور بلوچستان کا دورہ کرے گا۔