جمعرات,  20 فروری 2025ء
اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ، ڈالر کی قیمت بھی گر گئی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران تیزی کا رجحان دیکھا گیا ، تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بھی کمی ہو گئی۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں مثبت کاروبار کا آغاز ہوا ، اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 400 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 12 ہزار 485 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

واضح رہے گزشتہ ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا تھا ، انڈیکس میں اضافے کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ پہنچا تھا۔

دوسری جانب ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹربینک میں ڈالر سستا ہو گیا ہے ، 11 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر کی قیمت 279 روپے 10 پیسے ہو گئی۔

مزید پڑھیں: ایس آئی ایف سی کی مدد سے ملک میں ساڑھے تین ارب ڈالرز کی بیرونی سرمایہ کاری

مزید خبریں