اسلام آباد(روشن پاکستا ن نیوز) سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل چوتھے روز بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 92 ہزار 200 روپے ہو گئی۔
ملک میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ سونے کی قیمت میں مسلسل چوتھے روز بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی تولہ قیمت میں آج بھی 400 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 92 ہزار 200 ہو گئی۔
10 گرام سونے کی قیمت میں 343 روپے کا اضافہ ہوا۔ جس کے باعث 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 50 ہزار 514 روپے ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: سونا ایک ہزار روپے مہنگا ہو گیا
گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 1500 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔ جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 286 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس سے مزید ایک روز قبل بھی سونے کی قیمت میں 1600 روپے کا اضافہ سامنے آیا تھا۔
تاریخ میں پہلی بار سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 92 پزار روپے سے بڑھ گئی۔