بدھ,  08 جنوری 2025ء
سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ

کراچی(روشن پاکستان نیوز) سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا۔ سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 76 ہزار روپے ہو گئی۔

کراچی صرافہ بازار کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روہے کا اضافہ ہوا ہے۔ جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 76 ہزار روپے پر پہنچ گئی۔

10 گرام سونے کی قیمت میں 857 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اور 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 36 ہزار 625 روپے ہو گئی۔

10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت اضافے کے بعد 2 لاکھ 16 ہزار 907 روپے ہو گئی۔

عالمی بازار میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 10 ڈالر اضافے کے بعد 2 ہزار 642 ڈالر فی اونس ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے کمی

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کی کمی ہوئی تھی۔ اور فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 75 ہزار روپے ہو گئی تھی۔ جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 600 روپے کمی ہوئی تھی۔

عالمی بازار میں بھی گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 7 ڈالر کی کمی ہوئی تھی۔ جس کے بعد عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 2 ہزار 632 ڈالر ہو گئی تھی۔

مزید خبریں