منگل,  07 جنوری 2025ء
پاکستان اسٹاک ایکسچینج ، کاروبار کا مثبت آغاز، انڈیکس بلندترین سطح پر، ڈالر مہنگا ہو گیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے پہلے کاروباری دن مثبت آغاز ہوا، انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، ڈالر بھی مہنگا ہو گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں 950 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا، جس کے بعد انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

100 انڈیکس 1 لاکھ 18 ہزار 500 پوائنٹس کی بلند ی پر پہنچ گیا،واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کاروبار کے آخری دن انڈیکس 1 لاکھ 17 ہزار 586 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

گزشتہ کاروباری دن 93 کروڑ شیئرز کے سودے 39 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 4 ارب روپے کم ہوکر 14 ہزار 633 ارب روپے رہی۔

مزید پڑھیں: چینی کمپنی پاکستان میں700ملین ڈالر کی سرمایہ کاری پر رضامند

دوسری جانب انٹربینک میں کاروبار کے آغاز پر امریکی ڈالر کی قدر میں 4 پیسے کا اضافہ ہو گیا، انٹر بینک میں دوران کاروبار ڈالر 278 روپے 60 پیسے میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔

مزید خبریں