لاہور(روشن پاکستان نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے چین کے اعلیٰ سطح وفد نے ملاقات کی جس میں پاکستان میں پہلا ای کامرس پلیٹ فارم ،نوازشریف آئی ٹی سٹی میں ڈیٹا اورکلاؤڈ سنٹر قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
ملاقات کے دوران چینی وفد نے 700ملین ڈالر کی انوسٹمنٹ پر رضامند ی ظاہر کی،چینی کمپنی نوازشریف آئی ٹی سٹی میں کمپیوٹنگ سنٹر بھی قائم کرے گی۔
حکومت پنجاب ڈیٹا اور کلاؤڈ سنٹر قائم کرنےکیلئے ا راضی اور بلڈنگ فراہم کرے گی،چینی کمپنی پاکستانی نوجوانوں کو آن لائن ورلڈ وائڈ ٹریڈنگ کیلئے ٹریننگ دے گی۔
چینی حکومت پنجاب میں پلیٹ فارم سروس کیپسٹی بلڈنگ کیلئےمعاونت کریگی،فیز تھری میں انڈسٹریز کے قیام کے لئے لوکل انوسٹمنٹ میں معاونت کا جائزہ لیا گیا۔
مزید پڑھیں: غربت میں 7 فیصد اضافہ، مزید 1.3 کروڑ پاکستانی غریب ہو گئے، ورلڈ بینک رپورٹ
اس موقع پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ چین کے تعاون سے پنجاب کو سب سے بڑا آرٹیفشل انٹیلی جنس سنٹر بنانا چاہتے ہیں۔