اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر ہی تیزی دیکھی گئی،انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا ہو گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 866 پوائنٹس تک بڑھ گیا، کاروبار کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 12 ہزار 217 پوائنٹس کی سطح تک ٹریڈ ہوتے دیکھا گیا۔
گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 927 پوائنٹس کے اضافے کے بعد ایک لاکھ 11 ہزار 351 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ہفتے کے آخری کاروباری دن 100 انڈیکس 1796 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
آخری کاروباری دن میں 81.5 کروڑ شیئرز کے سودے 32.9 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 112 ارب روپے اضافے کے بعد 14 ہزار 126 ارب روپے رہی۔
مزید پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ میں ایک لاکھ 11 ہزار کی حد بحال ، ڈالر کی قیمت گر گئی
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر7 پیسے تک سستا ہوگیا ہے۔دوران کاروبار انٹربینک میں ڈالر277 روپے40 پیسے میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 47 پیسے پر بند ہوا تھا۔