جمعرات,  26 دسمبر 2024ء
حیدرآباد میں واقع تیل کے کنویں سے پیداوار ڈبل ہوگئی

حیدرآباد (روشن پاکستان نیوز)آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی نے اسٹاک ایکس چینج کو آگاہ کردیا ہ کہ حیدرآباد میں واقع تیل کے کنویں سے پیداوار ڈبل ہوگئی۔

ترجمان کے مطابق پیداوار میں نمایاں اضافہ او جی ڈی سی ایل کے 100 فیصد ملکیتی کنویں سے ہوئی، پساکھی فائیو کنویں سے تیل کی پیداوار 480 بیرل یومیہ سے بڑھ کر 900 بیرل یومیہ ہوگئی

مزید پڑھیں؛ کراچی میں درجۂ حرارت سنگل ڈیجٹ میں آ گیا

اعلامیے کے مطابق رگ نصب کرکے آرٹیفشل لفٹ سسٹم کے ذریعے کنویں سے پیداوار بڑھانے میں کامیابی ملی، جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے تیل و گیس کی تلاش اور کنوؤں کی بحالی کیلئے پر عزم ہیں۔

مزید خبریں