جمعرات,  12 دسمبر 2024ء
پاکستان سٹاک ایکسچینج : 100 انڈیکس میں نئی تاریخ رقم

کراچی (روشن پاکستان نیوز)  پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران 100 انڈیکس نے نیا سنگ میل عبور کر لیا۔ آج کاروبار کے آغاز میں ہی انڈیکس میں 790 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ کی حد کو عبور کر گیا۔

ایک موقع پر انڈیکس 1 لاکھ 59 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کرتا نظر آیا۔

اس سے قبل، دو روز قبل سیاسی حالات کی خرابی کے سبب اسٹاک مارکیٹ میں 3500 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی تھی۔ تاہم، گزشتہ روز سیاسی صورتحال میں بہتری کے بعد 100 انڈیکس میں 4500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا، اور انڈیکس 99,239 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مزید پڑھیں: جی ایچ کیو حملہ کیس ، عمران خان اور دیگر ملزمان پر فرد جرم چوتھی بار موخر

مزید خبریں