اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)مہنگائی سے پریشان عوام مزید مہنگائی کیلئے کمر کس لیں ، 16نومبر سے پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی اضافے کے بعد پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
نجی ٹی وی مطابق کے مطابق 16 نومبر سے پٹرول 4 روپے اور ڈیزل کی قیمتوں میں 5 روپے فی لٹر اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
اقتصادی تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستانی حکام سے مذاکرات میں آئی ایم ایف کا وفد پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی میں اضافے کا مطالبہ بھی کر سکتا ہے۔
اس سے قبل 31 اکتوبر کو بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 71 ڈالر 80 سینٹس فی بیرل ریکارڈ کی گئی تھی، جو اس وقت 72 ڈالر میں فی بیرل فروخت ہو رہا ہے۔
مزید پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ