اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے چینی کی قیمتوں میں کمی کردی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے مطابق چینی 13 روپے فی کلو سستی کر دی جس کے بعد نئی قیمت 140 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔
ذرائع نے بتایا کہ اب تک چینی 153 روپے فی کلو مل رہی تھی، محکمہ نے شوگر ملز سے چینی کی قیمت کم کرنے کی درخواست کی تھی۔
ذرائع کے مطابق 12 ہزار میٹرک ٹن چینی کی خریداری کی تھی جو 137 روپے فی کلو کے حساب سے خریدی گئی تھی ۔
مزید پڑھیں: یوٹیلیٹی سٹورز بند کرناظالمانہ اور انتہائی افسوسناک ،حکومت فیصلہ واپس لے،پیپلزپارٹی کا مطالبہ