جمعرات,  31 اکتوبر 2024ء
سونے کی قیمت 2 لاکھ 87 ہزار 2 سو روپے تولہ ہو گئی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) سونے کی قیمت میں 700 روپے کی معمولی کمی ہوئی ہے، گزشتہ روز سونے کے نرخ بلند ترین سطح پر پہنچ گئے تھے۔

سونا سات سو روپے سستا ہونے سے فی تولہ قیمت 2 لاکھ 87 ہزار 2 سو روپے ہو گئی ہے۔

10 گرام سونے کی قیمت میں 6 سو روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد دس گرام سونا 2 لاکھ 46 ہزار 228 روپے کا ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کے فی تولہ نرخ میں 2900 روپے کا بڑا اضافہ ہوا تھا جس کے قیمت بلند ترین ملکی سطح پر پہنچ گئی تھی۔

مزید پڑھیں: انڈے مزید مہنگے، مرغی، سبزی اور فروٹ کے سرکاری نرخ بھی جاری

مزید خبریں