جمعه,  25 اکتوبر 2024ء
انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 اکتوبر تک بڑھا دی گئی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 اکتوبر تک بڑھا دی گئی ہے۔

ایف بی آر کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع تاجر تنظیموں اورٹیکس بار ایسوسی ایشنز کی درخواست اور بینکوں کی چھٹیوں کے پیش نظر کی گئی۔

گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 214A کے تحت کی گئی ہے۔

قبل ازیں 30 ستمبر کو انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 14 اکتوبرتک توسیع کی گئی تھی ۔

مزید پڑھیں: ڈالر مزید سستا ، اسٹاک مارکیٹ میں استحکام برقرار

مزید خبریں