جمعه,  18 اکتوبر 2024ء
اسلام آباد میں روٹی کی نئی قیمت 16، نان کی 20روپے مقرر

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں روٹی کی نئی قیمت 16روپے اور نان کی قیمت 20روپے مقررکردی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنرکی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ نے نان بائی ایسوسی ایشن و دیگر سے میٹنگ کی جس میں نان بائی ایسوسی ایشن و دیگر سے نان اور روٹی کی نئی قیمتوں کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق باہمی مشاورت سے روٹی کی نئی قیمت 16 روپے جبکہ نان کی قیمت 20 روپے مقرر کر دی گئی۔ اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 120 گرام روٹی کی قیمت 16 روپے جب کہ 120 گرام نان کی قیمت 20 روپے ہوگی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 13 اکتوبر بروزاتوار سے ہوگا۔

مزید پڑھیں: روٹی کی قیمت میں 5 روپے اضافہ کر دیا گیا، دیکھیں

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی ہے کہ نئی قیمتوں پر روٹی اور نان کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔

مزید خبریں