هفته,  21 دسمبر 2024ء
سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 75 ہزار 500 روپے ہو گئی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) بڑے اضافے کے بعد سونا پھر سستا ہو گیا، سونے کی قیمت 700 روپے فی تولہ کم ہو گئی۔

سونے کے فی تولہ نرخ 2 لاکھ 75 ہزار 500 روپے کی سطح پر پہنچ گئے۔ دس گرام سو نے کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے۔

دس گرام سونے کے نرخوں میں 600 روپے کی کمی ہونے سے دس گرام سونا 2 لاکھ 36 ہزار 197 روپے تک پہنچ گیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں 7 ڈالر کی کمی ہونے سے فی اونس قیمت 2653 ڈالر ہو گئی۔

مزید پڑھیں: عمران خان کی ویڈیو لنک حاضری نہ لگوانے پر جیل حکام کو شوکاز نوٹس

مزید خبریں