هفته,  21 دسمبر 2024ء
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، کاروبار کے آغاز میں ہی انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، کاروبار کے آغاز میں ہی انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

کاروبار کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں 100 انڈیکس میں 391 پوائنٹس کا اضافہ ہوا،کاروبارکے دوران انڈیکس 83 ہزار 113 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکس چینج کا 100 انڈیکس 980 پوائنٹس اضافے سے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا، گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان رہا۔

مزید پڑھیں: ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ، اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

ایک موقع پر 100 انڈیکس 980 پوائنٹس کے اضافے سے ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 82 ہزار 947 کی سطح پر پہنچ گیا تھا، کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 755 پوائنٹس اضافے کے بعد 82 ہزار 722 پوائنٹس پر بند ہواتھا۔

مزید خبریں