پیر,  07 اکتوبر 2024ء
ٹیکس ریٹرن کی تعداد میں سالانہ بنیادوں پر 100 فیصد اضافہ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) ٹیکس ریٹرن کی تعداد میں سالانہ بنیادوں پر 16 لاکھ 69 ہزار سے زیادہ اضافہ ہوگیا۔

ٹیکس ریٹرن کی تعداد میں سالانہ بنیادوں پر 100 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ملک بھر میں پچھلے سال کی نسبت دگنے لوگوں نے ٹیکس ریٹرن فائل کیا، ٹیکس ریٹرن فائل کرنے والوں کی تعداد 33 لاکھ 85 ہزار سے بڑھ گئی۔

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا آج آخری دن ہے تاہم تاجر تنظیموں کی جانب سے ایف بی آر سے آخری تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کیا ہے۔

ذرائع ایف بی آر کے مطابق گوشواروں کے ساتھ اب تک 55 ارب 49 کروڑ ٹیکس بھی جمع ہوئے ہیں،37 فیصد افراد نے گوشوارے کے ساتھ کوئی ٹیکس جمع نہیں کرایا، قابل ٹیکس آمدن صفر ظاہر کرنے والوں کی تعداد 12 لاکھ 40 ہزار 742 ہے۔

مزید پڑھیں: منی بجٹ کی تیاریاں؟ کیا حکومت مزید ٹیکس عائد کرنے جارہی ہے؟

مزید خبریں