جمعه,  18 اکتوبر 2024ء
اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر انڈیکس 78ہزار776کی سطح پر آ گیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان، انڈیکس میں 161 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔

100 انڈیکس 161 پوائنٹس اضافے سے انڈیکس 78 ہزار 776 کی سطح پر دیکھا گیا، انٹر بینک میں ڈالر بھی سستا ہو گیا۔

انٹربینک میں دوران کاروبار ڈالر10پیسے سستا ہو گیا، انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 60 پیسے میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔

گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کا منفی دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں کمی دیکھی گئی،اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 282 پوائنٹس کی کمی کے بعد 78 ہزار 615 پوائنٹس پر بند ہواتھا۔

مزید پڑھیں: مہنگی بجلی اور ٹیکسوں کیخلاف تاجروں کی ملک گیر ہڑتال ، کاروباری مراکز بند

گزشتہ روز اسٹاک ایکسچینج میں کے ایم آئی 30 انڈیکس 658 پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 24 ہزار 770 پوائنٹس پر بند ہواتھا جبکہ حصص بازار میں کل 49 کروڑ شیئرز کے سودے 10 ارب روپے میں طے ہوئے۔

مزید خبریں