اتوار,  22 دسمبر 2024ء
پاکستان میں ادویات کے جعلی خام مال کی سپلائی کا انکشاف، ڈریپ کی جانب سے انتباہی مراسلہ جاری

 

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) ڈبلیو ایچ او نے پاکستان میں ادویات کے جعلی خام مال سپلائی کی نشاندہی کردی، اس حوالے ڈریپ نے تصاویر اور انتباہی مراسلہ جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ادویات کے جعلی خام مال کی سپلائی کا انکشاف ہوا ، جس کے بعد ڈریپ سے جعلی پروپیلین گلائیکول کی تصاویراورانتباہی مراسلہ جاری کردیا۔

ڈریپ نے بتایا کہ ڈبلیو ایچ او نے ادویات کے جعلی خام مال سپلائی کی نشاندہی کی ہے، مذموم عناصر جعلی پروپیلین کلائیکول کے بیجز سپلائی کررہے ہیں۔

مراسلے میں کہا گیا کہ پروپیلین گلائیکول کے ڈاؤیورپ والےلیبل کے 2بیجزجعلی ہیں، پروپیلین گلائیکول کا ڈاؤکیمیکل کمپنی والے لیبل کا ایک بیج جعلی ہے، فارما انڈسٹری پروپیلین گلائیکول کوبطورخام مال استعمال کرتی ہے اور یہ متبادل دواؤں،محلول سازی میں استعمال ہوتا ہے۔ڈریپ کا کہنا تھا کہ جعلی پروپیلین گلائیکول دواسازی میں استعمال نہیں ہونا چاہیے، اس سے محلول سازی انسانی صحت کیلئے نقصان دہ ہے، متبادل دعا ساز کمپنیز غیر مستند پروپیلین گلائیکول استعمال نہ کریں۔مراسلے کے مطابق کمپنیز جعلی پروپیلین گلائیکول بیجز سے تیاردوائیں واپس منگوائیں، فارما کمپنیاں مستند اداروں سے معیاری خام مال کی خریداری کریں، فیلڈ فورس پروپیلین گلائیکول کے جعلی بیجز کی اطلاع پر کارروائی کریں اور فیلڈ فورس مارکیٹ سےجعلی خام مال سے تیارشدہ مصنوعات ضبط کریں۔

مزید خبریں