کراچی(روشن پاکستان نیوز) انٹر بینک میں آج کاروبار کے آغاز میں امریکی ڈالر 5 پیسے سستا ہوا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 5 پیسے سستا ہو کر 278 روپے 40 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 45 پیسے کا تھا۔
اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان
ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز میں ہی مثبت رجحان سامنے آیا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 385 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 78 ہزار 378 پر آ گیا۔
مزید پڑھیں: ریکوڈک میں سعودی عرب کی 80 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا معاہدہ رواں ہفتے متوقع
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 77 ہزار 992 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔