جمعرات,  12 دسمبر 2024ء
یوٹیلیٹی سٹورز بند کرناظالمانہ اور انتہائی افسوسناک ،حکومت فیصلہ واپس لے،پیپلزپارٹی کا مطالبہ

 

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ عطا مری نے حکومت کے یوٹیلیٹی سٹورز بند کرنے کے فیصلہ کو ظالمانہ اور انتہائی افسوسناک قرار دے دیا۔شازیہ مری نے اپنے بیان میں کہا کہ ’ایسے فیصلے کرنے سے پہلے غور و فکر ،بحث اور عوامی مشکلات کو سمجھنے کی ضرورت ہوتی ہے، حکومت کا ملک کے لوگوں کو سستی اشیاء خوردونوش فراہم کرنے کیلے ریلیف کا کوئی اور ادارہ نہیں ہے‘۔

موجودہ مہنگائی میں یوٹیلٹی سٹورز کو بند کرنے کا فیصلہ غیر مناسب اور ظالمانہ ہے، عوام کی ضروریات کے پیش نظر قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پچاس سال قبل یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن قائم کی۔شازیہ مری نے کہا کہ اگر حکومت واقعی عوام کی خدمت کرنا چاہتی ہے تو اس فیصلے کو فوری طور پرواپس لے۔

مزید خبریں