هفته,  07  ستمبر 2024ء
پاکستان کے لئے دوبارہ ادھار تیل کی سہولت، سعودی عرب سے بڑی خوشخبری آگئی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) قرض رول اوورکی یقین دہانی کے بعد سعودی عرب سے دوبارہ  ادھار تیل کی سہولت فراہم کرنے کے حوالے سے بڑی خوشخبری آگئی۔

تفصیلات کے مطابق دوست ملک سعودی عرب سے مزید خوشخبریاں آنے لگیں، سعودی عرب سے قرض رول اوور کی یقین دہانی کے بعد ادھار تیل پر بھی بات چیت کی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ پاکستان سعودی عرب سے موخر ادائیگیوں پر تیل سہولت کو بھی دوبارہ حاصل کرنا چاہتا ہے، ادھار تیل کی سہولت دوبارہ شروع ہونے سے سعودیہ سے پاکستان میں 2 ارب ڈالر آئیں گے۔

رواں مالی سال سعودیہ سے دو ارب ڈالر آنے سے ایکسٹرنل فنانسنگ گیپ کور کیا جا سکے گا، سعودی اور پاکستان کے درمیان مؤخر ادائیگیوں پر تیل سہولت دسمبر 2023 تک جاری رہی تھی۔

مزید پڑھیں: قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کا اجلاس، مصدق ملک نے معذرت کیوں کی؟

یاد رہے جولائی میں ممبر قومی اسمبلی عاطف خان کی زیرصدارت اکنامک افیئر کمیٹی میں سیکرٹری ای اے ڈی نے بتایا تھا کہ سعودی عرب نے دوبارہ ادھار تیل کی سہولت فراہم کرنے کیلئے حامی نہیں بھری۔

حکام کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال اسلامک ڈویلپمنٹ بینک سے پچاس کروڑ ڈالر ادھار آئل اینڈکموڈیٹی کیلئے ملیں گے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News