منگل,  11 نومبر 2025ء
خیبرپختونخوا حکومت نے ایکسپورٹ پر 2 فیصد ٹیکس نافذ کر دیا

پشاور(روشن پاکستان نیوز) خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے ایکسپورٹ پر 2 فیصد ٹیکس نافذ کر دیا گیا۔ جسےانفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ ٹیکس کا نام دیا گیا ہے جو صوبے میں زمینی اور فضائی راستے سے ایکسپورٹ پر لاگو ہوگا۔

حکومت کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ٹیکس کی وصولی 23 اگست سے شروع ہوچکی ہے۔ ٹیکس کی وصولی کی ذمہ داری خیبرپختونخوا ریونیواتھارٹی کے ذمے ہوگی اور ٹیکس کا نفاذ رواں سال کے بجٹ میں منظور کردہ فنانس بل کے ذریعے نافذ ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: ملازمین کیلئے نئی پریشانی،نیاٹیکس عائد کر دیاگیا

باچاخان ائیرپورٹ سے جانے والی ایکسپورٹ اشیا پر ٹیکس کی وصولی شروع کردی گئی ہے۔ کسٹم حکام نے نئے ٹیکس سے ایکسپورٹرز اور ایجنٹس کو آگاہ کر دیا ہے۔

مزید خبریں