جمعرات,  21 نومبر 2024ء
سٹیل مصنوعات کی قیمتوں میں فی ٹن 45 ہزار روپے کی کمی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) ملک میں سٹیل مصنوعات کی قیمتوں میں فی ٹن 45 ہزار روپے کی بڑی کمی ہوئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں خام مال کی قیمت اور مقامی سطح پر طلب میں کمی کے باعث سٹیل مصنوعات کی قیمتیں گریں۔

مزید پڑھیں: تیل و گیس کے شعبے سے ایک ماہ میں تیسری خوشخبری آ گئی

کولڈ رولڈ کوئل (سی آرسی) کی نئی قیمت 2 لاکھ 11 ہزار 500 روپے فی ٹن جبکہ ہاٹ ڈپڈ گیلو انائزڈ کوائل (ایچ ڈی جی سی) کی نئی قیمت 2 لاکھ 20 ہزار 800 روپے فی ٹن ہوگئی ہے۔

مقامی سطح پر بھی تعمیراتی شعبہ میں سٹیل مصنوعات کی طلب گھٹی ہے جس کے باعث قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے،موسم گرما کے اختتامی مہینوں کے دوران مزید کمی متوقع ہے۔

مزید خبریں