منگل,  11 نومبر 2025ء
آٹو سیکٹر سے بُری خبر، ایک اور کمپنی نے پلانٹ بند کر دیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) آٹو سیکٹر سے بُری خبر ہے کہ سوزوکی کارساز پلانٹ اور ملت ٹریکٹر کی بندش کے بعد ایک اور ادارہ بند ہو گیا۔

ٹرک اور بس کے پارٹس بنانے والی کمپنی نے پیداواری پلانٹ غیر معینہ مدت کے لئے بند کر دیا۔ اس حوالے سے بولان کاسٹنگ لمیٹڈ کمپنی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو خط لکھ کر آگاہ کر دیا ہے۔

کمپنی نے خط می لکھا کہ ٹرک اور بس کی فروخت میں نمایاں کمی کی وجہ سے طلب نہ ہونے کے برابر ہے جس سے کمپنی کو شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ پلانٹ 26 اگست 2024 سے غیر معینہ مدت تک بند رہے گا۔

بولان کاسٹنگ کمپنی بس اور ٹرک کے اسپئیر پارٹس بناتی ہے۔

مزید پڑھیں: یوٹیلٹی سٹورزکی بندش،اگیگا کاڈی چوک میں احتجاجی مظاہرے کی حمایت کااعلان

مزید خبریں