هفته,  07  ستمبر 2024ء
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 7 روپے فی کلو کمی، انڈے مزید مہنگے

لاہور(روشن پاکستان نیوز) لاہورمیں دو روز میں مرغی کی قیمت میں نمایاں کمی ہو گئی، آج مرغی کے گوشت کی قیمت میں 7 روپے فی کلو کمی ہوئی ہے۔

برائلر مرغی کا گوشت 07 روپے سستا ہونے کے بعد 584 روپے کلو ہو گیا ہے۔ لاہور میں 2 روز کے دوران برائلرمرغی کا گوشت 11 روپے فی کلو سستا ہوا ہے۔

آج زندہ برائلرمرغی کا تھوک ریٹ 389 روپے کلو اور پرچون ریٹ 403 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے۔زندہ مرغی کی قیمت میں پانچ روپے کی کمی ہوئی ہے۔

فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت 298 سے بڑھ کر 299 روپے ہو گئی ہے، مختلف شہروں میں مرغی کا فی کلو گوشت 700 روپے سے زائد فروخت ہو رہا ہے۔

لاہور انتظامیہ کی جانب سے سبزیوں اور پھلوں کے سرکاری ریٹ بھی جاری کئے گئے ہیں جن کے مطابق پیاز درجہ اول 140 روپے کلو، آلو 86 روپے کلو، ٹماٹر110 روپے کلو، سبز مرچ 110 روپے کلو میں دستیاب ہے۔

ادرک کی فی کلو قیمت 590 روپے، دیسی لہسن کی فی کلو قیمت 380 روپے، فارمی کھیرے کی فی کلو قیمت 90 روپے، میتھی 320 روپے، بینگن کی فی کلو قیمت220 روپے، پھول گوبھی کی فی کلو قیمت 160 اور شلجم کی فی کلو قیمت 120 روپے مقرر کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: آئندہ سال مہنگائی کم ہو کر کتنے فیصد رہ جائیگی ؟ وزارت خزانہ دعویٰ

سرکاری نرخ نامے میں شملہ مرچ کی قیمت 200 روپے کلو، دیسی لیموں 520 روپے کلو، مٹر 300 روپے کلو، گھیا کدو 70 روپے کلو، گاجر چائنہ کی قیمت 80 روپے کلو، کریلے کی قیمت 130 روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔

سیب گاجا 200 روپے کلو، سیب کالا کولو 400 روپے کلو، آڑو 245 روپے کلو، امرود 150 روپے کلو،آم چونسہ 195 روپے کلو، ناشپاتی 185 روپے کلو، انگور سندر خانی365روپے کلو میں دستیاب ہے

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News