بدھ,  15 جنوری 2025ء
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، اربوں روپےڈوب گئے

کراچی (روشن پاکستان نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مندی کا رجحان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک مارکیٹ میں تیزی نظر آئی لیکن دن کا اختتام منفی زون میں ہوا، جس کے باعث 100 انڈیکس 215 پوائنٹس کمی کے ساتھ 77 ہزار 830 پوائنٹس پر بند ہوا۔

آج مارکیٹ میں 6 ارب 87 کروڑ 5 لاکھ 37 ہزار 420 روپے کے 12 کروڑ 24 لاکھ 81 ہزار 310 شیئرز کا لین دین ہوا۔

مزید پڑھیں: ڈالر مزید سستا ، روپے کی قدر میں بہتری ، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان

مزید خبریں