بدھ,  18  ستمبر 2024ء
سونے کی قیمت 2 لاکھ 56 ہزار روپے تولہ ہو گئی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) ملک بھر میں سونے کے نرخوں میں مزید کمی ہو گئی، سونے کی قیمت 2 لاکھ 56 ہزار روپے تولہ ہو گئی۔

سونے کے نرخوں میں فی تولہ 500 روپے کی معمولی کمی ہوئی، گزشتہ روز سونے کے نرخوں میں 300 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

دس گرام سونے کے نرخوں میں 428 روپے کی کمی ہونے سے دس گرام سونا 2 لاکھ 19 ہزار 479 روپے ہوگیا۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں فی اونس قیمت میں 17 ڈالر کی کمی ہونے سے سونے کے فی اونس نرخ 2410 ڈالر ہو گئے۔

مزید پڑھیں: سونا آج سستا ہونے کے بعد ایک تولہ کتنے کا ہو گیا؟

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News