اتوار,  08  ستمبر 2024ء
سونے کی فی تولہ قیمت میں کتنااضافہ ہوا؟جانئے

کراچی(روشن پاکستان نیوز)بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 13 ڈالر کا اضافہ ہونے کے بعد سونے کی قیمت 2386 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

سونے کی عالمی و مقامی قیمتوں میں اضافے کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتے کو فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید 1000 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 252500 روپے ہوگئی۔

جبکہ دس گرام سونے کی قیمت بھی 857 روپے کے اضافے سے 216478 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2860 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2451.98 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

 

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News